جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا میچ کون جیتے گا؟ شارک نے پیشگوئی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے میں 6 دن باقی ہیں لیکن چیمپئن کون بنے گا شارک نے اس کی پیشگوئی ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل کر دی ہے۔

دنیا کا سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ (فیفا ورلڈ کپ) 2026 کا آغاز 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے، جس میں 48 ٹیمیں شریک ہیں۔

میگا ایونٹ کا آغاز برازیل اور مراکش کے میچ سے ہوگا۔ اس افتتاحی میچ میں کون سی ٹیم فاتح ہوگی، اس کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے "ایکویریو” (Aquario) ایکویریم میں موجود "ریٹینیا” نامی مادہ شارک نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور مراکش کے درمیان افتتاحی میچ میں برازیل کی فتح کی پیش گوئی کی ہے۔

بدھ کے روز غوطہ خوروں کی جانب سے پانی کی تہہ میں برازیل اور مراکش کے ناموں کے حامل دو ڈبے رکھے گئے، جن میں سے "ریٹینیا” نے برازیل کے نام والا ڈبہ منتخب کیا۔

روئٹرز کے مطابق ایکویریم کے چیف ایگزیکٹو مارسیلو زیبیلمین نے وضاحت کی کہ اس سرگرمی کا مقصد شارک مچھلیوں کے بارے میں عوام کے نظریے کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے اسے "عوام کو انتہائی انٹرایکٹو انداز میں متوجہ کرنے والی سرگرمی” قرار دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں