میامی (19 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن کا سنسنی خیز میچ انگلینڈ نے جیت لیا، جس نے فرانس کو 4 کے مقابلے 6 گول سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، اور 60 سال بعد ٹاپ 3 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا، میچ کے پہلے ہاف میں فرانس کی ٹیم انگلش کھلاڑیوں کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آئی۔
پہلے ہاف میں انگلینڈ نے 4 گول کیے، انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ڈیکلین رائس نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں اور دوسرا گول اٹھارہویں منٹ میں ایزری کونسا نے کیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ نئی پیشگوئی سے شائقین فٹبال حیران
انگلش کھلاڑی بکایو ساکا کے 3 گول نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم نے 4 گول اسکور کر دیے، ایم باپے نے 2، بریڈ لی بارکولا اور عثمان ڈیمبلے نے ایک ایک گول اسکور کیا۔


