بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(20 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اسپین کے کھلاڑی گاوی اور ارجنٹینا کے پاریڈیس کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آ گئی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر اسپین نے فٹبال کی تاریخ میں دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز تو حاصل کر لیا لیکن میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے جشن کے ماحول کو کچھ دیر کے لیے خراب کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ارجنٹینا کے مڈفیلڈر لیانڈرو پاریڈیس کو ہسپانوی کھلاڑی گاوی پر شدید غصہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی میچ کے اختتام کی سیٹی بجی اور اسپین کے کھلاڑی جشن منانے کے لیے میدان کے مرکز کی طرف بھاگے، تو ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی کو اچانک غصے میں اپنے کھلاڑیوں کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

ارجنٹائن کے مینیجر دراصل اپنے کھلاڑیوں کو ہسپانوی ٹیم سے لڑنے سے روکنے اور معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھاگے تھے، کیونکہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر ارجنٹائن کے کھلاڑی شدید مایوسی اور غصے میں تھے۔

میدان میں سب سے شدید جھڑپ لیانڈرو پاریڈیس اور اسپین کے ایرک گارسیا اور بارسلونا کے نوجوان مڈفیلڈر گاوی کے درمیان ہوئی۔ میچ میں ریڈ کارڈ ملنے اور اضافی وقت کے 106 ویں منٹ میں فیران ٹوریس کے ہاتھوں گول کھانے کے بعد پاریڈیس اپنا آپا کھو بیٹھے تھے اور ہسپانوی کھلاڑیوں کی جانب سے جشن کے دوران مبینہ جملے بازی پر وہ گاوی سے لڑ پڑے۔

واضح رہے کہ اس فائنل میچ میں اینزو فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی۔

ٹرافی اور میڈل ٹرمپ نے پیش کیے، امریکی صدر کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں