میکسیکو: ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں امریکا میں میچز کھیلنے کیلیے نئی شرط رکھ دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے واضح کردیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں اگر متنازع جھنڈے لہرائے یا ایرانی ٹیم کیخلاف نعرے بازی کی گئی تو میچ روک دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ ہم نے فیفا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ مصر کے خلاف میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کوئی خلل ڈالنے والا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ اپریل میں وینکوور میں فیفا کانگریس کے دوران مظاہرین نے ایران پر ٹورنامنٹ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم ایرانی عوام کی بجائے ایرانی پاسداران انقلاب کی نمائندگی کرتی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انوکھا ریکارڈ بن گیا
ایرانی ٹیم کو اس کے علاوہ بھی مشکلات کا بھی سامنا پڑا، جس میں ایرانی شائقین کے لیے مختص ٹکٹس کچھ دن پہلے واپس لے لیے گئے تھے۔


