بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی فٹبال ٹیم افتتاحی میچ کھیلنے امریکا پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس (15 جنوری 2026): ایران کی قومی فٹبال ٹیم جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے امریکا پہنچ گئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران اپنی مہم کا آغاز کل (منگل) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا جو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔

اپنے افتتاحی میچ میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ ایرانی ٹیم کی آمد ایسے وقت ہوئی ہے، جب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہوا ہے۔

ایرانی ٹیم نے امریکا کی جانب سے قیام کے ویزے نہ ملنے پر ریاست ایریزونا میں قائم اپنا بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں منتقل کیا تھا، اپنے میچز کھیلنے کے لیے وہاں سے امریکا آئے گی۔

دریں اثنا مختصر پرواز کے ذریعے لاس اینجلس پہنچی تو ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فٹبال مختلف قوموں اور ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔

 

یاد رہے کہ لاس اینجلس میں ایرانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے، جس کے باعث میچز کے دوران ایران کو بھرپور عوامی حمایت ملنے کا امکان ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں امریکا اور ایران کا میچ کس طرح ہوسکتا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں