بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ مل سکی

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جون 2026): ایرانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گروپ میچز امریکا میں کھیلے گی لیکن ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز جمعرات 11 جون سے ہو رہا ہے۔ ایران بھی میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے میکسیکو پہنچ چکا ہے۔ ایرانی ٹیم اپنے گروپ میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے گی، لیکن ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں قیام کی اجازت نہ ملنے کے باعث ورلڈ کپ کے لیے ایران نے اپنا تربیتی بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا ہے جہاں ٹیم حال ہی میں پہنچ چکی ہے۔

ٹیم اپنے میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا کا سفر کرے گی اور میچ کھیلنے کے بعد واپس میکسیکو آئے گی۔ تیجوانا سے لاس اینجلس کی پرواز تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے جبکہ سیٹل کی پرواز تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا میں حالیہ کشیدگی کے باعث ایرانی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو چند روز قبل امریکی ویزے جاری کیے گئے تھے، تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت متعدد اہم انتظامی عہدیدار اب تک امریکی ویزے حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

ایرانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے چند دن قبل میزبان ملک میکسیکو پر بچھوؤں کی یلغار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں