(15 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے دن آئیوری کوسٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایکواڈور کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز آئیوری کوسٹ اور ایکواڈور کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، جس میں آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 90 ویں منٹ میں کیا گیا، جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیالو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے اور شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کرانے کے بعد میدان سے باہر آئے۔
Late winning drama 🍿#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 15, 2026
ولیفریڈ سنگو کی طاقتور رن کے بعد آنے والی گیند پر اماد نے بائیں پاؤں سے شاندار فِنش کرتے ہوئے گیند کو کونے میں پہنچا دیا جس نے پورے اسٹیڈیم چھایا سکوت شائقین کے پرجوش جشن اور آوازوں سے گونج اٹھا۔
میچ کے پہلے ہاف میں ایکواڈور نے گول کے کئی مواقع حاصل کیے، اور تین بار گیند کراس بار سے ٹکرائی۔ جون یبوآہ اور ایلن منڈا کی کوششیں پہلے ہاف میں ناکام رہیں جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر اینر ویلنشیا بھی دوسرے ہاف میں پوسٹ سے محروم رہے۔
دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی کئی گول کے مواقع پائے۔ نائس کے فارورڈ الیے واہی کی کوشش کراس بار پر لگ کر واپس آ گئی۔
اس شکست نے ایکواڈور سے دو سال اور 19 میچوں سے نا قابل شکست ٹیم رہنے کا اعزاز بھی چھین لیا۔
آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو ہرا کر گروپ ای میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور اگلے مرحلے میں جانے کی راہ بھی آسان بنا لی، پہلی پوزیشن پر جرمنی ہے، جس نے گزشتہ روز کیوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 : جرمنی نے کیوراساؤ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی


