فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی جاپان کے شائقین نے اسٹیڈیم میں روایتی انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپان اور نیدرلینڈز کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا، گروپ ایف کی دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News
تاہم میچ کے بعد جاپان کے شائقین نے اسٹینڈز کی صفائی کی روایت کو برقرار رکھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھے معذور فین نے بھی صفائی کی، تمام جاپانی فینز میچ میں پلاسٹک بیگس لے کر آتے ہیں اور میچ کے بعد ان میں کچرا جمع کرلیتے ہیں۔
View this post on Instagram
جاپانی شائقین نے اپنے اس اقدام کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافت ہے، میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کو عزت دینے کے برابر ہے۔
شائقین نے کہا کہ یہاں پر آنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور ہم یہاں اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔


