بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: آج کھیلے گئے چاروں میچز کا نتیجہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آج کا دن (امریکا میں پیر 15 جون) برابر نتیجے والے میچز کا دن رہا، اور نسبتاً کم مضبوط سمجھی جانے والی چند ٹیموں کے لیے انتہائی شان دار ثابت ہوا۔

ایونٹ میں آج کھیلے گئے چاروں میچ برابر رہے اور کھیلے گئے چار میچوں میں کسی کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا، سب سے نمایاں نتیجہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈ (Cape Verde) نے دیا، جس نے یورپی چیمپئن اسپین کے خلاف مضبوط دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اس میچ کے بعد بیلجیم اور مصر کے درمیان 1-1 سے برابری ہوئی، جب کہ سعودی عرب اور یوراگوئے کا مقابلہ بھی 1-1 سے برابر رہا۔

تاہم دن کا آخری میچ شاید سب سے بہترین ثابت ہوا، جہاں ایران اور نیوزی لینڈ نے لاس اینجلس میں ایک نہایت دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 سے برابری کی۔

ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ تگڑے مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا، میچ کے آغاز سے قبل امریکا کی سرزمین پر ایران کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ اس سے قبل سعودی عرب اور یوراگوئے کا میچ سنسی خیز مقابلے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ عبداللہ العمری نے سعودی عرب کی جانب سے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کیا، یوراگوئے کی جانب سے میکسی آراوخو نے 80 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔


FIFA World Cup 2026 Fixtures


مصر اور بیلجیئم کا میچ بھی دل چسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا، امام عاشور کے بیسویں منٹ میں گول کی بدولت مصر نے برتری حاصل کی۔ تاہم کھیل کے 66 ویں منٹ میں محمد ہانی کے اون کے باعث مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

اس سے قبل کیپ ورڈ نے اسپین جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف مقابلہ برابر کر کے سب کو حیران کیا، کیپ ورڈ کے گول کیپر نے سابق عالمی چیمپئن کو ایک گول تک کرنے نہ دیا، اور یوں یہ مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا۔

سعودی عرب یوراگوئے میچ دیکھنے کے لیے ریاض کے بولیوارڈ سٹی میں فٹبال کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، جہاں اہم مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین جمع ہوئے، ریاض کی سب سے بڑی اسکرین پر میچ کی براہِ راست نشریات کے ساتھ سعودی روایتی رقص اور ثقافتی پرفارمنس نے ماحول کو مزید پُرجوش بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں