بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

لامین یامال نے سیمی فائنل سے قبل 19 ویں سالگرہ منائی، اسپین نے میچ جیت کر تحفہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا (15 جولائی 2026): اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یامال نے میچ سے قبل اپنی 19 ویں سالگرہ منائی ٹیم نے سیمی فائنل جیت کر اس کو یادگار بنا دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں سینئر کھلاڑیوں کا چرچا ہے، وہیں اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے اسپین کے نوجوان مسلم فٹبالر لامین یامال اب تک میچز میں صرف ایک گول کرنے کے باوجود بھی شہرت کی بلندیاں چھو کر فٹبال کی دنیا کے اسٹار کلب میں داخل ہو چکے ہیں۔

لامین یامال نے دو بار کی عالمی چیمپئن اور رواں ایونٹ کی فیورٹ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل اپنی 19 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

نوجوان ہسپانوی اسٹار نے اپنی 19 ویں سالگرہ ہوٹل میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ منائی اور کیک کاٹتے ہوئے فائنل میں رسائی کے عظم کا اظہار کیا۔

 

لامین یامال نے کہا کہ خواب تھا کہ اپنی سالگرہ ورلڈ کپ کےدوران ساتھیوں کے ساتھ مناؤں۔ فرانس کیخلاف سیمی فائنل ہم ہی جیتیں گے۔

سالگرہ کے بعد ہسپانوی ٹیم جب فرانس کے خلاف میدان میں اتری کو شاید لامین یامال کی کہی ہوئی یہ بات ہر کھلاڑی کے ذہن میں دوڑ رہی تھی، جس نے انہیں میچ جیتنے کی تحریک دی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 : اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

اسپین کی ٹیم نے جی جان سے میدان میں کھیل کر دو صفر سے فتح حاصل کی اور اپنے ساتھی کھلاڑی کو اس کی سالگرہ کا یادگار تحفہ دیا۔

لامین یامال کی گول اسکور کرکے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں