گواڈالاجارہ (19 جون 2026): میکسیکو کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا اور میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کا سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ میزبان میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان گواڈالاجارہ کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے حریف کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے ٹکٹ کٹوا لیا۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول میکسیکو کی جانب سے گول لوئس رومو نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں کیا۔
میچ کے دوران جنوبی کوریائی ٹیم نے بھی متعدد مواقع پیدا کیے تاہم وہ میکسیکو کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔ میکسیکن ٹیم نے پورے میچ میں دباؤ میں رکھتے ہوئے گول اسکور کرنے سے روکے رکھا۔
🇲🇽 Mexico have qualified for the Round of 32!#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 19, 2026
اس فتح کے ساتھ ہی گروپ اے میں میکسیکو دو میچ جیت کر 6 پوائنٹ سر فہرست آ گئی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ میکسیکو کا ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں انگلینڈ سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔


