(19 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹینا کی جیت کے لیے پیرو کے جادوگر بھی میدان میں آ گئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورو چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فٹبال کی دنیا کا اگلے چار سال کے لیے نیا بے تاج بادشاہ کون ہوگا، اس کا فیصلہ تو اگلے چند گھنٹوں میں ہو جائے گا تاہم میچ سے قبل جادوگر میدان میں اتر آئے ہیں۔
پیرو جہاں لیونل میسی کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، وہاں کے جادوگر اپنے ہیرو کی ٹیم کی جیت کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔ جو میچ سے قبل اور دوران اپنے تئیں جھاڑ پھونک اور جادو منتر کا سہارا لے کر میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو غیر مرئی سہارا دینے کی کوشش کریں گے۔
میچ سے قبل ہی پیرو میں روحانی پیشواؤں نے میسی الیون کی کامیابی کا ڈنکا بجانا شروع کر دیا۔ سپر اسٹار کھلاڑی کی بلائیں اتاریں اور نظربد سے بچانے کے لیے پوسٹر کو دھونی بھی لگائی۔
فیفا ورلڈ کپ فائنل: فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پہلی بار ’’چیمپئن رنگز‘‘ بھی ملیں گی


