جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی ٹیم کو ویزے جاری کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (4 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے میکسیکو نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ شریک میزبان میکسیکو نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم کو ویزے جاری کر کے ٹیم کی تیاریوں میں حائل اہم رکاوٹ دور کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے سفارت خانے نے ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ویزے جاری کیے۔ ایرانی اسکواڈ اس وقت ترکیے میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہے۔

ترکیے میں موجود ایرانی ٹیم آج انتالیہ میں فرینڈلی میچ کے بعد ہفتے کو اپنے بیس وینیو میکسیکو روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ میں ایران کے تینوں گروپ مقابلے امریکا میں شیڈول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ ہوگا جبکہ ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران امریکا تنازع کے باعث ورلڈ کپ سے قبل ویزوں کا معاملہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ بن گیا تھا، تاہم ویزوں کے اجرا کے بعد اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی۔

ایک ٹرافی، 48 ملک اور 1248 کھلاڑی، فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں 7 دن باقی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں