نیویارک(15 مئی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی” باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے تعاون سے تیار کردہ اس گانے کو معروف عالمی گلوکارہ شکیرا اور نائیجیرین اسٹار برنا بوائے نے ترتیب دیا ہے۔
فیفا کے مطابق اس گانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ گلوکارہ شکیرا اس گانے سے ملنے والی اپنی تمام رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیفا حکام نے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ میں تاریخ میں پہلی بار "ہاف ٹائم شو” کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں گلوکارہ شکیرا اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ کا یہ آفیشل گانا تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سننے کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے، جبکہ ورلڈ کپ 2026 کی مکمل البم کے دیگر گانے بھی آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


