واشنگٹن (17 جولائی 2026): وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے منتظر ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2016 کا فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والا مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی موجودگی ایک ایسے ورلڈ کپ کا اختتام ہوگی جو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، سب سے محفوظ اور سب سے کامیاب فٹبال کا عالمی ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے۔
یاد رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 23 جون کو اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
ریڈ کارڈ سے طاقتور ٹرمپ کارڈ، امریکی صدر نے اپنے کھلاڑی کو سزا سے بچا لیا


