اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی، سوئٹزرلینڈ سے میچ ایک ایک گول سے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو (14 جون 2026): قطر اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا قطر نے میچ ڈرا کر کے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار پوائنٹ حاصل کر لیا۔

سان فرانسسکو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے دن گروپ بی کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ کھیلا گیا، جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر رہا اور قطر نے فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار پوائنٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

میچ کے تمام وقت سوئٹزرلینڈ کا پلہ واضح طور پر بھاری رہا اور سوئس کھلاڑیوں نے حریف کی گول پوسٹ پر کئی بار خطرناک حملے کیے۔

سوئٹزرلینڈ نے اپنا پہلا اور واحد گول پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں کیا، جب ایک فاؤل کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی کک ملی اور بریل ایمبولو نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کا ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک سوئٹزرلینڈ کو برتری حاصل رہی جب کہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد بار کوشش کی۔

میچ کے آخری لمحات میں قطر کے بوالم کھوکھی نے ایک موو پر ہیڈ کے ذریعہ گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم کے لیے یادگار گول کیا اور میچ برابر کیا۔

Image

اس ڈرا میچ کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پوائنٹ حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں