ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون سی ٹیم کس سے اور کب ٹکرائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

(8 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ ختم اور اب 8 ٹیمیں میدان میں رہ گئیں کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ اور کولمیبا کے درمیان انتہائی سنسنی خیز اور ڈرامائی میچ کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا ااور اب 48 میں سے صرف 8 ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں۔

کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز امریکا میں 9 جولائی اور پاکستانی وقت کے مطابق 10 جولائی سے ہوگا اور ایک ٹرافی کے لیے 8 ٹیمیں میدان میں گھمسان کا رن ڈالیں گی جن میں سے صرف چار ٹیمیں اگلے مرحلے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ چار ٹیمیں خالی ہاتھ اپنے گھروں کو واپس جائیں گی۔

کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعہ 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رواں ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست اور تین بار کی عالمی چیمپئن ٹیم فرانس اور مراکش کے درمیان ہوگا۔

دوسرا کوارٹر فائنل سابق عالمی چیمپئن اور پری کوارٹر فائنل میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرانے والی ٹیم اسپین اور بیلجیم کے درمیان ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق 11 جولائی شب 12 بجے لاس اینجلس میں ہوگا۔

Image

تیسرا کوارٹر فائنل راؤنڈ آف 16 میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے والی ناروے اور سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ میامی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 12 جولائی کو شب 2 بجے ہوگا۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں 3 بار کی عالمی چیمپئن اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 12 جولائی کی صبح 6 بجے کینساس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

چاروں میچز کی فاتح ٹیمیں فائنل فور یعنی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوائیں گی جب کہ ہارنے والی ٹیمیں واپس گھر جائیں گی۔

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 15 اور 16 جولائی کو بالترتیب ڈیلاس اور اٹلانٹا میں کھیلے جائیں گے۔ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ امریکی اوقات کار کے مطابق 19 جولائی کو میامی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئن کا تاج سر پر سجانے کے لیے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ فائنل میچ اسی روز یعنی 19 جولائی کو میامی میں ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ کی دلچسپ تاریخ، کس ٹیم نے کتنی بار ٹرافی اٹھائی؟

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں