ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

’’کلمہ طیبہ کا احترام‘‘ فیفا کا سعودی پرچم کے لیے الگ پروٹوکول

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا (18 جون 2026): کلمہ طیبہ کا احترام کرتے ہوئے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈ کپ میں سعودی پرچم کے لیے الگ پروٹوکول اختیار کیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مقابلے جاری ہیں۔ فیفا پروٹوکول کے تحت ہر میچ سے قبل میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے قومی پرچموں کو میدان میں زمین پر پھیلایا جاتا ہے۔

تاہم سعودی عرب اور یوراگوئے کے میچ میں اس پروٹوکول میں خصوصی تبدیلی کی گئی، جس کی وجہ سعودی پرچم پر تحریر کلمہ طیبہ تھا۔

مذکورہ میچ میں سعودی عرب کے پرچم کو زمین پر رکھ کر بچھانے کے بجائے اس بڑے پرچم کو اسٹاف نے تھام رکھا تھا اور یوں یہ زمین سے کئی فٹ بلند رہا۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور فیفا کے اس مذہبی ہم آہنگی پر مبنی اقدام کی دنیا بھر کے صارفین تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ، اسلامی عقیدے کی بنیادی علامت ہے۔

سعودی عرب میں مذہبی روایات اور ملکی قوانین کے تحت پرچم کو زمین پر بچھانا یا کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو غیر قانونی اور توہین آمیز اقدام سمجھا جاتا ہے۔

اسی مذہبی اور ثقافتی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ منتظمین نے سعودی پرچم کے لیے الگ طریقہ اختیار کیا، تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے۔

میسی گول کرنے کے بعد کیوں روئے، صحافی نے فٹبالر کا ذاتی دکھ بتا دیا!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں