ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے چند دن قبل میزبان ملک میکسیکو پر بچھوؤں کی یلغار

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو (8 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل شریک میزبان ملک میکسیکو پر بچھوؤں نے یلغار کر دی ہے۔

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل شریک میزبان ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی پر ہزاروں کی تعداد میں بچھوؤں نے دھاوا بول دیا ہے۔

العربیہ نے میکسیکن اخبار ریکارڈ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بچھووں نے دھاوا بول دیا ہے۔ سڑکوں، گھروں اور عوامی مقامات ہر جگہ بچھو رینگتے نظر آ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ بچھو تلالپان، ماگدالینا کونٹریراس، زوچیمیلکو، الوارو اوبریگون، کویوآکان اور میلپا الٹا کے علاقوں میں دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین نے اس کی وجہ گرمی اور نمی کا ایک ساتھ بڑھنا بتایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب بارشیں بچھوؤں کی قدرتی پناہ گاہوں کو ڈبو دیتی ہیں تو وہ پناہ لینے کے لیے خشک اور تاریک جگہوں کی طرف جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جمعرات 11 جون سے آغاز ہو رہا ہے اور میکسیکو سٹی کا تاریخی ایزٹیکا اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ شیڈول ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کھیلنے والے فٹبالر زیدان کا ’’پاکستان‘‘ سے کیا تعلق ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں