امریکا (ّ15 جون 2026): 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔
امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز 28 سال بعد میگا ایونٹ میں واپسی کرنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Victory for Scotland! 💪#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 14, 2026
اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی۔ اسکاٹش ٹیم کی جانب سے جان میکگن نے میچ کا واحد گول کیا تو یہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے تیکنیکی طور پر 28 سال بعد کیا جانے والا پہلا گول تھا۔
Scotland have their first #FIFAWorldCup goal since 1998! 🏴 pic.twitter.com/Sl0ngClIIo
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 14, 2026
اسکاٹ لینڈ نے آخری بار فیفا ورلڈ کپ 1998 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ رواں فٹبال ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔
قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی، سوئٹزرلینڈ سے میچ ایک ایک گول سے برابر


