ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے خاموش مجاہد کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

(13 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط اس میگا ایونٹ کے خاموش مجاہد بھی ہیں۔

فٹبال کے میچ میں جب دو ممالک کے کھلاڑی میدان میں ادھر سے ادھر دوڑ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت میدان میں دو خاموش مجاہد بھی ہوتے ہیں، جو گول پوسٹ پر کھڑے مخالف ٹیم کے کسی بھی حملے کی صورت میں گول بچانے کے لیے پھرتی دکھاتے ہیں، کبھی اس میں کامیاب اور کبھی ناکام ہو جاتے ہیں۔

رواں فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فیفا ورلڈ کپ میں اسٹرائیکرز کے ساتھ گول پوسٹ کے سامنے کھڑے خاموش مجاہدوں نے بھی خوب نام بنایا۔

کیپ ڈے ورڈی کا چالیس سالہ گول کیپر ووزنہا گلوبل سپر اسٹار بنا۔ سابق عالمی چیمپئن اسپین کیخلاف ورلڈ کپ میں کے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسی شاندار کارکردگی دکھائی کہ سب کو اپنا مداح بنا لیا۔

سوشل میڈیا فالوورز جو پہلے صرف چند ہزار تھے، میچ کے بعد چند گھنٹوں میں بڑھ کر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں پہنچ گئے۔

اسپین کے سیمون نے تو 36 سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔ میگا ایونٹ میں 649 منٹ تک کسی حریف کو گول نہ کرنے دیا۔ میگا ایونٹ کے 5 مقابوں میں نا قابل تسخیر رہا اور اب تک صرف ایک گول دیا۔

ڈیڑھ لاکھ آبادی والے ملک کیورا ساؤ کے خاموش مجاد نے بھی تاریخ رقم کر گیا اور ایکواڈور کے 15 حملے ناکام بنائے۔۔

ایرانی گول کیپر نے بھی زبردست دفاع کا مظاہرہ کیا، اور بیلجیم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی مہارت منوائی۔

پیراگوئے کے اورلینڈو گل جرمنی کیخلاف کمال کھیلے۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران بہترین سیو کیے۔

سعودی گول کیپر محمد الاویس یوراگوئے کے سامنے ڈٹ گئے۔ 9 بار شاندار دفاع کر کے جیت سے محروم کیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد کیا ہوگا؟ فیفا کے اعلان سے دنیا حیران

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں