ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ایرانی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانگی سے قبل شاندار الوداعی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (15 مئی 2026): ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانگی سے قبل دارالحکومت میں شاندار الوداعی تقریب سجائی گئی۔

ایران امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی اور جنگ بندی کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانگی سے قبل تہران میں شاندار الوداعی تقریب سجائی گئی۔

تقریب میں ایرانی پرچم اٹھائے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کے لیے دعائیں دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنی قومی ٹیم کو الوداع کہنے کے لیے خود انقلاب اسکوائر پہنچے اور ٹیم کے کیمپ میں پہنچ کر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

تقریب میں فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی کٹ کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر صدر ایران کو ٹیم کی 12 نمبر کی جرسی پیش کر کے انہیں اپنا بارھواں کھلاڑی بنا لیا۔

ایرانی صدر نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی عظمت کے لیے میدان میں پوری توانائیاں استعمال کریں، ایرانی قوم دعاگو ہے کہ ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے اور اعزاز کے ساتھ لوٹے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم ایران کے فخر اور اتحاد کی علامت بن کر ابھرے گی، ایرانی قوم کو اپنے محنتی سپوتوں پر فخر ہے۔

صدر کے علاوہ سربراہ ایرو اسپیس پاسداران انقلاب ایران نے بھی کہا کہ پوری قوم ہر قدم پر ٹیم کےساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی میں موجود ہے۔ وہ اپنے گروپ مقابلے سیاٹل اور لاس اینجلس میں کھیلے گی۔ ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 مئی کو براستہ ترکیہ امریکا روانگی متوقع ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے تاحال امریکی ویزے جاری نہ ہو سکے جس کے باعث ٹورنامنٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ فیفا کے ساتھ جلد ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں ویزا معاملات اور سیکیورٹی ضمانتوں پر بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایرانی ٹیم کے کسی کھلاڑی یا آفیشل کو امریکی ویزا جاری ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں