اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ کے دوران میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی کا انکشاف!

اشتہار

حیرت انگیز

(10 اگست 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ارجٹینیا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے تقریباً ایک ماہ بعد میگا ایونٹ کا ایک مبینہ پولیس ڈوزیئر لیک ہونے سے فٹبال کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، کیونکہ ڈوزیئر کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو کئی مرتبہ نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے خلاف میچ سے قبل مبینہ طور پر ایک شخص نے ڈیلاس ایئرپورٹ پر کال کر کے اسٹیڈیم میں گرینیڈز اور رائفل کے ساتھ حملے کی دھمکی دی۔

اس کے علاوہ مصر کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جب کہ اسی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے کچرے کے ڈبوں میں بم رکھے ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل ماہرین اور تربیت یافتہ کتوں نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

دوسری جانب دنیائے فٹبال کے ایک اور سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی سیکیورٹی کو بھی پورے ٹورنامنٹ میں خدشات لاحق رہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران نا معلوم افراد کی جانب سے رونالڈو کی رہائش گاہ سے معلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ ایک مشکوک شخص پرتگالی فٹبالر کا مبینہ مداح بن کر ان کے ہوٹل تک بھی پہنچ گیا تھا۔

ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کو بھی ارجنٹائن-مصر میچ کے فیصلوں کے بعد ہزاروں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ ان کے علاوہ کھلاڑیوں الیگزینڈر سورلوتھ اور جے ہون کیمپاز کو اہم مواقع ضائع کرنے کے بعد مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں