امریکا میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2026 کی ٹکٹیں حاصل کرنے والے شائقین کو امریکی ویزا ملنے سے متعلق اہم وضاحت آگئی۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم فٹ بال شائقین جن کے پاس فیفا مینز ورلڈ کپ 2026 کا ٹکٹ ہے انہیں ریاستہائے متحدہ میں داخلے کی ضمانت نہیں دی جائے گی۔
یہ بات متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے جاری میں دوٹوک الفاظ میں بیان کی ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے خلیجی میڈیا کو بتایا کہ امریکا متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم ترین فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔
"تاہم، ورلڈ کپ کا ٹکٹ امریکی ویزے کی ضمانت نہیں دیتا، اور نہ ہی اس سے ریاستہائے متحدہ میں قیام کی مدت پر اثر پڑے گا "
سفارت خانے نے یہ بھی واضح کیا کہ کھیلوں کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جانے والے سیاحوں کے لیے سب سے عام ویزا معیاری B1/B2 وزیٹر ویزا ہے۔
"ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کوئی خاص یا ایونٹ کے لیے مخصوص ویزا نہیں ہیں تمام درخواست دہندگان کو امریکی قانون کے تحت اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے”
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا میگا ایونٹ پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو پہلے 32 ٹیموں سے دگنا ہے، ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک کھیلے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب تین ممالک مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے جبکہ 1970 اور 1986 کے بعد میکسیکو تیسری بار میزبان کررہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


