اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 6 دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کتنی مالیت کی ہے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ جو فیفا ورلڈ کپ کے نام سے مشہور ہے، کا آغاز 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے، جو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی کپ ہے۔

48 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے میدان میں جنگ شروع کریں گے اور 104 میچز بعد کون سی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی یہ فیصلہ فائنل والے دن ہوگا۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کتنی مالیت میں تیار ہوتی ہے، اس کی قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی جو 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی ہے۔ یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر سونے کی موجودہ عالمی مالیت کے تناسب سے اس ٹرافی کی قیمت کا تعین کیا جائے تو یہ تقریباً 2.5 لاکھ امریکی ڈالر (7 کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

ٹرافی کا ڈیزائن 2 انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں، اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970 میں ڈیزائن کیا تھا۔

ٹرافی کے نچلے حصے میں ملاکائٹ (malachite) نامی سبز معدنی پتھر کی 2 تہیں بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر اس ٹرافی کی نیلامی کی جائے تو اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد کاریگری کے باعث اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا فیفا ہر چار سال بعد اتنی قیمتی ٹرافی فاتح ٹیم کو دیتا ہے تو اس کا جواب بہت دلچسپ ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دیتی بلکہ سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل ٹرافی دی جاتی ہے اور اصل ٹرافی فیفا اپنی تحویل میں ہی رکھتی ہے۔

ایک ٹرافی، 48 ملک اور 1248 کھلاڑی، فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں 7 دن باقی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں