منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: ٹرمپ نے میچ سے قبل ہی امریکا اور بیلجیم کا میچ فکس قرار کیوں دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(8 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور بیلجیم کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ ہونے سے قبل ہی اس میچ کو فکس قرار دینے کا اشارہ دیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان امریکا کی ٹیم پری کوارٹر فائنل تک پہنچی، تاہم یہاں پہنچ کر اس کا میگا ایونٹ میں سفر اس وقت تمام ہو گیا جب بیلجیم نے اس کو 1-4 کے بڑے مارجن سے بدترین شکست دی۔

یہ میچ اس لحاظ سے بھی متنازع ہو چکا تھا کہ ریڈ کارڈ کے باعث معطل امریکی کھلاڑی بالوگن کو ٹرمپ کی مداخلت پر فیفا نے سزا موخر کر کے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

 

تاہم نے میچ جیتنے کے بعد بیلجیم کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے جشن کی تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام ’اسے بدل کر دکھاؤ‘ شیئر کیا جو امریکی صدر کی مداخلت پر بالوگن کی معطلی مؤخر کیے جانے کی جانب ایک طنزیہ اشارہ تھا۔

میچ میں فتح کے بعد بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے بھی امریکی صدر کا مذاق اڑایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

تاہم میچ سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس کو فکسڈ قرار دینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا یہ مقابلہ ہار گیا تو وہ اسے ’فکسڈ‘ قرار دیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنی مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور اگر بیلجیئم کامیاب ہوتا ہے تو اسے اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔

پھر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر امریکا ہارا تو وہ کہیں گے کہ یہ میچ بھی 2020 کے صدارتی انتخاب کی طرح ’فکسڈ‘ تھا، البتہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے۔

تاہم بلیجیم کی فتح کے بعد صدر ٹرمپ کا اس حوالے سے مزید کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں