بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ حکومت نے ایرانی شائقین کے میچ ٹکٹس منسوخ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جون 2026): امریکی حکومت نے ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک اور متعصبانہ قدم اٹھا لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 دو روز بعد 11 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں ایران بھی شریک ہے جو اپنے تمام میچز امریکا میں کھیلے گی۔

امریکا نے پہلے ایرانی ٹیم کو اپنے ملک میں قیام کی اجازت نہیں دی اور اب ایک اور متعصبانہ قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی شائقین کو میدان میں اپنی ٹیم کی سپورٹ سے روکنے کے لیے ایرانی شائقین کےک لیے مختص ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹس منسوخ کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے شائقین کے ٹکٹس کی منسوخی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور ورلڈ کپ کے منتظمین ایرانی شائقین کو ٹکٹس فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کے اس اقدام کو فیفا قوانین اور کھیلوں کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شائقین کو فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے سے روکنا سراسر سیاسی دشمنی ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود امریکا سیاسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے شائقین کے ٹکٹوں کی بحالی کے لیے فیفا سے مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ مل سکی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں