اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا نے پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فراسسکو (02 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا نے بوسنیا کو دو صفر سے شکست دے کر راؤنڈ سکسٹین میں رسائی حاصل کر لی، امریکا کی جانب سے فولارین بیلوگن اور ملک ٹلمین نے گول کیے۔ فولارین بیلوگن کو جارحانہ انداز اپنانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر بھیج دیا گیا۔

کوارٹرز فائنل میں امریکا کا سامنا بیلجیئم سے 7 جولائی کو ہوگا، اس سے قبل بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔

مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا، اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پینلٹی پر یوری ٹیلیسمین نے گول کر کے بیلجیئم کو فتح دلا دی۔

کانگو انگلینڈ میچ میں ڈی آر کانگو نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن فتح نہ مل سکی اور انگلینڈ اپ سیٹ شکست سے بچ گیا، ہیری کین کے گولز نے انگلش ٹیم کو پری کوارٹرز فائنل میں پہنچا دیا۔ راؤنڈ آف سسکٹین میں انگلینڈ کا مقابلہ 6 جولائی کو میزبان میکسیکو سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں