شمالی کیرولائنا (17 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے امریکا میں موجود جرمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں زہریلا سانپ گھس آیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 جاری مقابلوں کے دوران امریکا میں موجود جرمن ٹیم کے کھلاڑیوں اس وقت شدید خوف اور دہشت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ٹریننگ کیمپ میں ایک زہریلا سانپ گھس آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کپتان جوشوا کِمِش نے انکشاف کیا ہے کہ امریکاہ میں قائم ٹیم کے تربیتی مرکز میں ایک زہریلا سانپ دیکھا گیا ہے۔
جرمن کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریننگ کیمپ میں سانپ کے نظر آنے کے بعد کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
کِمِش نے بتایا کہ ٹیم کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ سانپ زہریلا ہے اور اگر اس نے کسی کو کاٹ لے تو فوری طور پر اسپتال جانا ضروری ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایسے سانپ کے کاٹنے سے عام طور پر جان کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن یہ صورتحال پھر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق دیکھا جانے والا سانپ ممکنہ طور پر ’کاپر ہیڈ وائپر‘ نسل کا تھا جو اس علاقے میں عام پایا جاتا ہے اور اس کے زہر سے فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
دوسری جانب آسٹریا کی ٹیم نے اپنے تربیتی کیمپ میں سانپوں کے خطرے کے پیش نظر کھلاڑیوں کے سائیکل استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


