ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کھیلنے والے فٹبالر زیدان کا ’’پاکستان‘‘ سے کیا تعلق ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں کیا آپ جانتے ہیں یہ میگا ایونٹ کھیلنے والے زیدان کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ فیفا ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والے 1248 کھلاڑیوں میں سے صرف ایک زیدان ہے، جس کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔

23 سالہ زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عراق کی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ زیدان جو مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی کا حصہ رہنے کے ساتھ چیمپئنز لیگ بھی کھیل چکے ہیں، وہ پیدا تو برطانوی شہر مانچسٹر میں ہیں، لیکن ان کی جڑیں پاکستان سے ملتی ہیں۔

زیدان اقبال کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان نژاد برطانوی ہیں جب کہ والدہ کا تعلق عراق سے ہے جب کہ وہ خود برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔ اس لیے وہ پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

زیدان کو بچپن سے ہی فٹبال سے شغف تھا۔ انہوں نے مقامی کلب سیل یونائیٹڈ سے کھیل کا آغاز کیا، لیکن ان کی صلاحیتوں نے جلد ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی توجہ حاصل کر لی اور صرف نو سال کی عمر میں وہ دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلبز میں سے ایک کی اکیڈمی کا حصہ بن گئے۔

انہوں نے 2021 میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی سینئر ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا۔ اس کے ساتھ وہ چیمپئنز لیگ میں پہلے برطانوی جنوبی ایشیائی کھلاڑی اور عراقی فٹبالر قرار پائے۔

نوجوان فٹبالر نے اپنی والدہ کے آبائی ملک عراق کی انڈر 23 ٹیم سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں سینئر قومی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ذریعہ عراق کی ٹیم بھی تقریباً 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں واپسی کر رہی ہے۔ اس سے قبل عراقی ٹیم آخری بار 1986 کے میگا ایونٹ میں شریک ہوئی تھی۔

فٹبال کے میدان سے پاکستان کیلیے اچھی خبر

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں