The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2018: نیمار کی برازیل نے میکسیکو کی چھٹی کر دی

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج برازیل اور میکسیکو مدمقابل آئے، مقابلے میں نیمار کی ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔

تفصیلات کے مطابق آج پانچ بار ورلڈ چیمپین بننے والی برازیل کی ٹیم میکسیکو سے ٹکرائی، یاد رہے کہ میکسیکو گروپ اسٹیج میں دفاعی چیمپین جرمنی کو شکست دے کر آیا تھا۔

ناقدین اور شایقین کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے تھے۔ پہلے ہاف میں میکسیکو نے جم کر مقابلہ کیا اور ہاف صفر صفر پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں شان دار پاس کی بدولت برازیلی اسٹار نیمار گول داغنے میں کامیاب رہے، یوں میکسیکو کی امیدروں میں پہلی دراڑ پڑ گئی۔

میکسیکو نے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی، مگر وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں، رابرٹو فرمینو نے دوسرا گول کر کے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

میچ کے اختتام پر برازیل نے یہ میچ دو صفر سے جیت کر میکسیکو کا ورلڈ کپ سفر تمام کر دیا۔ برازیل کا مقابلہ بیلجیم اور جاپان کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ اپنے اپ سیٹس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ دفاعی چیمپین جرمنی اور 2014 کا فائنل کھیلنے والی ارجنٹینا ٹورنامینٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ پرتگال اور اسپین بھی گھر لوٹ چکی ہیں۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے میسی کو گھر بھیج کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں