فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چار کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی۔
کوارٹر فائنل میچ میں دونوں ہاف دو-دو گول سے برابر رہے جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی کک پر فیصلہ ہوا، میسی نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائنل میسی نے کہا کہ ’ڈیاگو میراڈونا ہمیں آسمان سے دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ہمیں آخر تک اسی طرح کھیلتے دیکھیں گے۔‘
اسٹار فٹبالر نے جب لوٹارو نے گول کیا تو ہم کوالیفائی کرگئے، کوارٹر ہمارے لیے بہت مشکل میچ تھا اور ہم جانتے تھے کہ ہمیں جیت کے لیے سرتوڑ کوششیں کرنا ہوں گی۔
لائنل میسی نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور شائقین فٹبال کا جذبہ بھی دینی ہیں وہ بھی پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں کروشیا کا چیلنج درپیش ہوگا، اس سے قبل 2018 کے رنر اپ نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی۔