تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے ایک میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو ہرا کا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں نیمار کی برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم پر حاوی رہی۔

برازیل کی جانب سے وِنی جونیئر نے ساتویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو نیمار نے 13 ویں منٹ میں پینیلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے دُگنا کر دیا۔

برازیل کے رچارلیسن نے 29 ویں منٹ میں تیسرا گول اور لوکاس پیکیٹا نے 36 ویں منٹ میں چوتھا گول داغ کر مخالف ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے اور اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

جنوبی کوریا نے اس برتری کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس کو پورے میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیابی مل سکی جو میچ کے 76 ویں منٹ میں پائک سیونگ ہو نے کیا۔

اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا نے جاپان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اس میچ کے ہیرو گول کیپر ڈومینک لیوا کووچ تھے جنہوں نے پنالٹی شوٹ پر جاپان کی جانب سے تین بار گول کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -