The news is by your side.

فیفا ورلڈکپ: قطر نے روس کو پیچھے چھوڑدیا

دوحا: منفی تشہیر کے باوجود قطر نے گزشتہ ایونٹ کے میزبان ملک روس کو پیچھے چھوڑدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے آغاز میں ہی نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ترجمان فیفا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روس میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ قطر میں جاری ایونٹ کے آغاز تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے قطر کی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا سربراہ یورپی ممالک کے دہرے معیار پر پھٹ پڑے

واضح رہے کہ فٹ بال کی تاریخ یہ پہلی بار ہے جب مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے کا گذشتہ روز باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، ٹرافی کے لئے فیفا ورلڈکپ میں 32 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

گذشتہ روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں