فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ٹو میں افغانستان نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹاتے ہوئے دو ایک سے تاریخی فتح حاصل کر لی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ٹو کے سلسلے میں گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر افغانستان سے شکست کا مزا چکھنا پڑا۔ افغان ٹیم نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔
کھیل شروع ہوا تو بھارت کی سنیل چتھری نے 38 منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم یہ میچ میں بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پہلا اور آخری گول رہا۔
افغانستان کے رحمت اکبری نے 70 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا جب کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کھیل ختم ہونے سے صرف دو منٹ پہلے 88 ویں منٹ میں افغانستان کی جانب سے شریف محمد نے پینلٹی پر بھارت کے خلاف دوسرا اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔