تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فیفا ورلڈ کپ، شائقین کیلیے قوانین اور سزائیں کیا ہوں گی؟

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہے، میزبان قطر نے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ ’’فیفا ورلڈ کپ‘‘ اتوار 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ میزبان ملک نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں رائج اسلامی قوانین کے تحت دنیا بھر سے یہ عالمی کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں بھی بھگتنا پڑیں گی۔

حکومت قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اور اسلامی قوانین کے مطابق شائقین کو مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس قانون کے تحت کسی بھی فٹبال شائق کو اپنے کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر لباس پہننے پر جرمانہ یا پھر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے اسٹیڈیم میں شراب لانے اور پینے پر بھی پابندی ہوگی صرف چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت دی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے لیے وضع قوانین کے تحت ٹورنامنٹ کے دوران کچرا پھینکنے پر بھی شائقین پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -