تازہ ترین

ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فیئر کا ملک دشمن عناصر استعمال کررہے ہیں ،آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات کو حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے تحفظ ترجیح ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، فورم کو خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال، خاص طور پر ایل او سی پر بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس کے دوران پاکستان کا افغانستان امن عمل میں مثبت کردار، مغربی سرحدوں پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ فورم میں مغڑبی سرحدوں پر فینسنگ اور آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا اور کرونا وبا اور ٹڈی دل اور پولیو مہم سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کو سراہا، محرم اور سیلابی صورتحال میں فوج کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند مورال کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فیئر کا ملک دشمن عناصر استعمال کررہے ہیں، قومی مفادات کو حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے تحفظ ترجیح ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور اسٹریٹیجک صورتحال میں حربی تیاریوں کوجاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ آپریشن میں مصروف اہلکاروں کے ویلفیئر کا خیال رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -