جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

حج و عمرہ کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن کب شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا باقاعدہ افتتاح کل بروز اتوار 9 نومبر کو ہوگا، نمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے تعاون سے کانفرنس و نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا سلوگن ’مکہ سے دنیا تک‘ رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نمائش و کانفرنس کا انعقاد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا مقصد عازمین حج وعمرہ زائرین کو اس سفر مقدس میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

رواں برس ہونے والی کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن سابقہ کامیاب ایڈیشن کا تسلسل ہو گا جس میں 137 ممالک سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زائرین اور 220 کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی تھی جبکہ حج سیزن کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

کانفرنس و نمائش ایک ایسا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو حج وعمرہ شعبے کے ماہرین اورمختلف ممالک کی تنظیموں کے نمائندوں کے ایک منتخب گروپ کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے عازمین حج کی سہولت کیلیے جدید ترین حل اور اختراعات کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش شعبوں کے مابین موثر تعاون و شراکت داری کو قائم کیا جائے۔

مسجد نبویؐ ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ

رپورٹس کے مطابق کانفرنس میں 80 سے زائد مذاکراتی اجلاس ہوں گے جن میں ماہرین تعلیم، محققین اور حج وعمرہ امور کے اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے علاوہ ازیں 60 سے زائد خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں