The news is by your side.

Advertisement

عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کیلیے پانچویں درخواست دائر

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کیلیے پانچویں درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر کل قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کو رکوانے کیلیے سپریم کورٹ میں پانچویں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بدنیتی کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے جو متحدہ اپوزیشن امریکی ہدایات اور غیرملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر لائی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ عدم اعتماد کو پارلیمنٹ میں زیرغور نہ لانے کے اور درخواست پر فیصلے تک ووٹنگ رکوانے کیلئےاحکامات جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا، خط کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں: لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے لیے درخواست دائر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹسزپرمشتمل ہو۔

Comments

یہ بھی پڑھیں