ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس میں لڑائی، انتظامیہ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں دو فضائی میزبانوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی۔

پی آئی اے کی پرواز جدہ سے ملتان آرہی تھی، جدہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں فضائی میزبانوں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 انتظامیہ نے ان کی لڑائی کا سختی سے نوٹس لے لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ23دسمبر کو جدہ ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا، دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگئے

یاد رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کے 2 میل ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوگئے تھے، دونوں فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھے۔

کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریوخالد آفریدی اور فدا حسین شامل ہیں۔ کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے تو پرواز کو دونوں کو چھوڑ کر واپس آنا پڑا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری: کیا قومی ایئرلائن کا ‘قرض’ اب ‘اثاثہ’ بن پائے گا؟

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں