تازہ ترین

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

ٹرین میں سیٹ کے معاملے پر لڑائی کی ویڈیو وائرل

بھارت میں دو افراد لوکل ٹرین میں سیٹ کے معاملے پر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں بس اور ٹرین میں اکثر مردو خواتین کی سیٹ کے معاملے پر لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں دو افراد کو سیٹ کے معاملے پر لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں پہلے ایک دوسرے سے بحث کرتے ہیں پھر مارنا شروع کردیتے ہیں جبکہ ایک شخص ان کو روکتا ہوا نظر آرہا ہے۔

تھوڑی دیر کے بعد وہ شخص بیچ میں آکر لڑائی رکوا دیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوئے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں بھی دہلی میٹرو میں ایسا ہی کروں گا۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑائی رکوانے شخص کی تعریف کی گئی اور ریلوے انتظامیہ سے اس طرح کے واقعات کو روکنے کی اپیل کی۔

Comments

- Advertisement -