کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے، سیلاب متاثرین کو ریلیف کے مطالبے پر پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی ضروری ہے پنجاب حکومت کو لڑنے سے فرصت نہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ریلیف چاہیے، سیاست نہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ماضی میں بھی بی آئی ایس پی نے بروقت امداد دےکر اپنی کارکردگی ثابت کی، پیپلز پارٹی ہر صوبے کےعوام کیساتھ کھڑی ہے، ہماری سیاست خدمت پر مبنی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


