ڈبلن: آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر اور مارشل آرٹسٹ کونر مکگریگور نے کروناوائرس کے خلاف جنگ میں اسپتال کو 1 ملین یورو عطیہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو ایف سی اسٹار کونر کی جانب سے دی گئی امداد آئرلینڈ میں قائم ’مرسی‘ نامی اسپتال پہنچ گئی جس پر انتظامیہ نے کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1 ملین یورو کی مد میں خریدی گئیں طب کی ضروری اشیاء، اسپتال اسٹاف کے لیے حفاظتی سامان اور کروناوائرس سے لڑنے کے لیے آلات اسپتال پہنچ گئے، امداد میں آکسیجن ایکیوپمنٹس بھی شامل ہیں۔
دنیا بھی کی طرح آئرلینڈ میں بھی کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک ملک میں 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 730 ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ کروناوائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر میں معروف کھلاڑی، فن کار ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وبائی مرض سے دنیا بھی اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔