(9 جون 2026): جائیداد کی خرید وفروخت سے متعلق بڑی پابندی لگا دی گئی ہے اور یکم جولائی سے مخصوص جائیدادوں کی ٹریڈنگ نہیں ہو سکے گی۔
لاہور میں کام کرنے والی تمام ہاؤسنگ اسکیموں میں یک جولائی سے ایسی جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی، جو فائلوں پر مبنی ہوں گی۔
یکم جولائی سے نجی اور عوامی دونوں منصوبوں میں فائل پر مبنی جائیداد کی خرید وفروخت کی اجازت ہوگی۔ پلاٹوں کی خرید و فروخت صرف PLRA کے جاری کردہ پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
اس حوالے سے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق کا اجلاس ہوا، جس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر، میٹروپولیٹن پلاننگ کے ڈائریکٹرز، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین، نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور نمائندوں کے علاوہ پی ایل آر اے، ایل ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے حکام نے شرکت کی۔
ڈی جی طاہر فاروق نے بتایا کہ نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے ریکارڈ کو PLRA کے HSMS سافٹ ویئر سے منسلک کرنا ضروری ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو 30 جون تک اپنا ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے سافٹ ویئر پر مبنی ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کو منتل کرنا ہوگا۔۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید کہا کہ شہری یکم جولائی سے ان پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے ذریعے صرف پلاٹوں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے عوامی آگہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ PLRA سافٹ ویئر سسٹم میں شفٹ ہونے والی اسکیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ ادارے کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والی وہ اسکیمیں جو یہ سسٹم نہیں اپنائیں گی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
طاہر فاروق نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو یونیفائیڈ سافٹ ویئر سسٹم کے تحت سب رجسٹرار جیسا اختیار دیا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے اور پی ایل آر اے مشترکہ طور پر نجی شعبے کو نئے نظام پر تربیت فراہم کریں گے۔
ڈی جی نے کہا کہ نجی اسکیمیں ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گرین سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن خود جاری کر سکیں گی۔ ہر پراپرٹی سرٹیفکیٹ میں ایک QR کوڈ شامل ہوگا، جس سے تمام متعلقہ پراپرٹی کی معلومات کو ایک کلک میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔


