اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کے لیے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے درخواست دائر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی ہوئی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شفافیت کے لیے جیل میں سماعت کو اوپن کیا جائے جب کہ میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے اس لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کو کور کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے اپنی فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی جس میں شاہ محمود، بابر حسین بھروانہ، جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں