اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی مزید تین درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی ہیں۔
درخواستیں محمود اختر نقوی، پاکستان ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن اور شاہد اوکرزائی نے دائر کی ہیں، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے خلاف جاتے ہوئے خالد قریشی کی تقرری کی۔
سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے، سابق وزیر اعظم کے خلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل، سیکریٹری سول ایوی ایشن، سیکریٹری اسٹیبلیشمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے بیانات کی میڈیا پرنشریات پر پابندی کے لیے درخواست دائر
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف پہلے ہی عدالتوں میں کرپشن ، توہین عدالت اور میڈیا میں نشریات پر پابندی کے متعدد کیس زِیر سماعت ہیں.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔