تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ٹریفک کی جھنجھٹ نہ چالان کا ڈر، فلپائنی انجینئر نے اڑنے والی کار بنا ڈالی

منیلا: فلپائن کے انجینئر نے ٹریفک کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے اڑنے والی کار بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں ایک ماہر انجینئر نے ٹریفک کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے اڑنے والی پہلی ڈرون کار تیار کی جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی۔

انجینئر منڈوزا نے اپنی تیار کردہ فلائنگ کار میں بیٹھ کر کامیاب اُڑان بھری اور اپنی چھ سال کی محنت رنگ لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

الٹرا لائٹ کار بیٹریوں کی مدد سے پندرہ منٹ تک اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ بیٹریوں کو ڈھائی گھنٹے تک جارج کرنا پڑتا ہے، انجینئر منڈوزا کو یہ کار بنانے میں چھ سال لگے۔

واضح رہے کہ انجینئر منڈوزا کی تیار کردہ فلائنگ کار میں مزید جدت لانے کے بعد باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلائنگ کار کو اسپورٹس کار کی طرح کا ڈیزائن دینا چاہتے تھے تاہم ڈیزائن کی تیاری کے دوران مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا کچھ میٹریل جل گئے اور کچھ سامان صحیح طرح سے کام نہ کرسکے۔

فلپائنی انجینئر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فلائنگ کار لوگوں کو پسند آئے گی اور اس پر مثبت ردعمل سامنے آئے گا جبکہ اس فلائنگ کار کی کامیابی کے بعد دو سیٹوں پر مشتمل ایک اور فلائنگ کار بنائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -