تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

جب ایک نابینا شیش محل دیکھنے آیا!

سہراب مودی کو ہندوستان میں‌ فلمی صنعت کے بانیوں‌ اور فلم سازی کے شعبے میں کام یاب ترین شخصیت شمار کیا جاتا ہے۔ سہراب مودی کا کام ایک معروف ہدایت کار اور فلم ساز کی حیثیت کی آج بھی انڈسٹری کے لیے مثال ہے۔ ان کی فلموں‌ کے مکالمے بہت پسند کیے جاتے تھے اور سہراب مودی اپنے مکالموں‌ بھی مشہور تھے۔ یہاں‌ ہم ان کی ایک فلم کے دوران سنیما ہال میں‌ پیش آنے والا واقعہ نقل کر رہے ہیں‌ جو آپ کی دل چسپی کا باعث بنے گا۔

معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سہراب مودی کی فلم ”شیش محل“ (1950) جس سنیما میں دکھائی جا رہی تھی، وہاں ایک شو کے دوران سہراب مودی خود بھی موجود تھے۔ اچانک ان کی نظر ہال میں موجود ایک شخص پر پڑی جس نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔

سہراب مودی کو یہ بہت عجیب لگا۔ وہ چند لمحے اسے دیکھتے رہے، مگر اس شخص نے آنکھیں نہ کھولیں۔ سہراب مودی کو تشویش ہوئی کہ ایسا کیوں‌ ہے۔ وہ یہ سوچ کر پریشان ہو گئے تھے کہ اس شخص نے فلم دیکھنے کے بجائے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں جس کا ایک مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اسے فلم پسند نہیں آئی ہے۔ انھوں نے کچھ دیرتک یہ دیکھنے کے بعد سنیما کے ایک ملازم کو بلایا اور اسے کہا کہ اس شخص کو سنیما ہال سے باہر لے جاﺅ اور ٹکٹ کے پیسے واپس کر دو۔ ملازم نے ایسا ہی کیا اور اس شخص کے پاس پہنچا جو اب بھی آنکھیں‌ بند کیے نشست پر موجود تھا۔

چند لمحوں بعد وہی ملازم سہراب مودی کے پاس آیا تو حیرت کی تصویر بنا ہوا تھا۔ اس نے سہراب مودی کو بتایا کہ وہ آدمی اندھا ہے اور صرف اس لیے آیا تھا کہ سہراب مودی کے مکالمے سن سکے۔ یوں‌ سہراب مودی پر اپنی اہمیت اور پسندیدگی کھلی اور ان کی اس فلم شیش محل سے متعلق پریشانی بھی دور ہوئی۔

Comments

- Advertisement -