پاکستان میں فلم "ڈھشوم" کی نمائش پر پابندی عائد، ورن دھون افسردہ -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں فلم “ڈھشوم” کی نمائش پر پابندی عائد، ورن دھون افسردہ

ممبئی : پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم ڈھشوم کو پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، جس پر بالی ووڈ اداکار فلم ورن دھون نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فلم ’ڈھشوم‘ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ، دنیا بھر میں 29 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں بالی وڈ اداکار ورن دھون، جون ابراہم اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں۔

filmm

فلم ڈھشوم پر پاکستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد اداکار ورن دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’ڈھشوم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر کافی افسردہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم میں کسی بھی ملک کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، یہ غلط فیصلہ ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے متاثر ہوکربنائی گئی ہے، جس میں ایک کرکٹ کھلاڑی جسے پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ سے قبل اغوا کرلیا جاتا ہے اور جس کی بازیابی کے لیے اداکار حرکت میں آتے ہیں۔

DISHOOM POST 1

 

مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ایک دن وہ بھی پاکستان ضرور آنا چاہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں