تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فلم ’مالک‘ مشکلات کے باوجود جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی: عاشر عظیم

کراچی: فلم ’ مالک ‘ پر عائد پابندی عائد ختم کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ریلیز کرنے حکم دیا جاچکا ہے‘ عاشر عظیم کہتے ہیں کہ مشکلات کے باوجود فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ’ مالک‘ کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے گزشتہ شام کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم میں سے کوئی بھی سین ایڈٹ نہین کیا گیا ہے ‘ سینما گھروں میں وہی مکمل فلم پیش کی جائے گی جو کہ پابندی سے پہلے پیش کی جارہی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سنسر بورڈا ن کی فلم ’ مالک‘ کو سرٹیفیکٹ جاری کرچکا ہے اور اسی سرٹیفکٹ کے تحت فلم کی نمائش کی جائے گی‘ لہذا تکنیکی اعتبار سے فلم میں ردو بدل نہیں کی جاسکتی کہ یہ سنسر بورڈ کے قوائد کے خلاف ہے۔

عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ انہیں ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے جس کا ازالہ انتہائی مشکل ہے تاہم انہیں خوشی ہے کہ ان کے موقف کی فتح ہوئی ہے اور عدالت نے فلم پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی دوبارہ اسکریننگ کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں کیونکہ سینما گھر دوسری فلمیں لے چکے ہیں اور ان کے مقررہ شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے لہذا دیکھا جارہا ہے کہ کب تک فلم کو دوبارہ شائقین کے لیے ریلیز کا جاسکے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے فلم بینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ آیا ان کی فلم پر عائد پابندی غلط تھی یا درست۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں پاکستانی معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جسے عدالت نے بھی تسلیم کیا ہے۔

عاشر عظیم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جن 200 افراد کی فہرست پیش کی وہ فلم کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کرنے سے انکاری ہیں اور ان میں سے ایک تو بذات خود سنسربورڈ سے متعلق ہے۔

یاد رہے کہ فلم مالک 8 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی اور 26 اپریل کو اس پر سندھ حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی جسے چند گھنٹوں بعد ختم کردیا گیا تھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے فلم پر پابندی برقرار رکھی گئی جس کے خلاف تحریک انصاف سمیت کئی دیگر شخصیات نے مختلف عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔

دھواں ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے عاشر عظیم ‘ بیس سال بعد پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر بڑی اسکرین پر آئے تھے اور فلم کی ریکارڈ نمائش جاری تھی۔

Comments

- Advertisement -